مون سون :ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز نافذ
لاہور(اے پی پی)مون سون کے دوران شدید بارشوں، آندھی، طوفان اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع ایس او پیز نافذ کر دئیے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسینز، ایس ڈی اوز اور فیلڈ افسران کو ہنگامی حالات میں فوری طور پر متحرک رہنے ، ٹرالی مانٹڈ ٹرانسفارمرز، اور ایمرجنسی گینگز کی ہر وقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔