رواں سال 43لاکھ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

رواں سال 43لاکھ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49لاکھ 39ہزار سے زائد چالان

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے جاری اقدامات کے دوران رواں سال 43 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49لاکھ 39 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 9 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی دھواں چھوڑنے والی 44ہزار 151 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، 6 ہزار  785 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضبط کیے گئے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید چالاننگ نظام پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اوور لوڈنگ، اوور سپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں