مثالی گائوں پروگرام،ضلعی افسروں کو ذمہ داریاں تفویض

مثالی گائوں پروگرام،ضلعی افسروں کو ذمہ داریاں تفویض

10 ڈویژن کے 485دیہات کو ماسٹر پلاننگ سے مثالی بنایا جا رہا :وزیر بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ مریم نواز کے مثالی گائوں پروگرام کیلئے ضلعی افسروں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ متعلقہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز (ڈی او آئی اینڈ ایس)ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے گئے ۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈی اوز آئی اینڈ ایس کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس ہوا ۔ صوبائی وزیر نے ڈی اوز کو ضروری ہدایات جاری کرتے کہا ضلعی سطح پر نگرانی کا میکانزم بننے سے ترقیاتی سکیموں کی موثر نگرانی ہوسکے گی۔ وزیر بلدیات نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو باقاعدگی سے ڈی اوز آئی اینڈ ایس کی فالواپ میٹنگز کی ہدایت کرتے کہا کسی ترقیاتی سکیم میں معیار اور رفتار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔ پنجاب کی 10 ڈویژن کے 485دیہات کو ماسٹر پلاننگ سے مثالی بنایا جا رہا ہے ۔ دیہات میں پہلے سے بنائی گئی گلیوں کو توڑنے سے گریز کیا جائے ۔ مثالی گائوں منصوبہ ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...