پرائس مجسٹریٹس: 1 ہفتے میں 55 لاکھ کے جرمانے،433 افراد گرفتار

پرائس مجسٹریٹس: 1 ہفتے میں 55  لاکھ کے جرمانے،433 افراد گرفتار

لاہور (آن لائن) سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر خورشید نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ایک ہفتے میں 88ہزار سے زائد انسپکشنز مکمل کی ہیں جس کے نتیجے میں 55لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔۔۔

 گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 433افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 138افراد کو گرفتار اور 25 مقدمات درج کیے گئے۔ روٹی کی گراں فروشی پر 10لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...