مولاناامجد جے یوآئی پنجاب کے بلامقابلہ امیر منتخب
لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے انتخابی اجلاس میں مولانا امجد خان اتفاق رائے سے بلا مقابلہ امیر پنجاب منتخب ہوگئے۔
مولانا محمود میاں کے انتقال کے بعد مولانا صفی اللہ قائم مقام امیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے ،جے یو آئی کی باقاعدہ مجلس عمومی کے ساہیوال میں انتخابی اجلاس میں نئے امیر کا انتخاب عمل میں آیا۔مولانا امجد خان کو اتفاق رائے سے جے یو آئی کا امیر پنجاب منتخب کرلیا گیا۔ مولانا امجد کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان مجلس عمومی کے اجلاس میں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments