لیسکو:عدالتی فیصلوں پرعملدرآمدلیگل ڈائریکٹوریٹ کے سپرد
بجلی چوری سمیت دیگر واجبات وصولی کیلئے صارفین کے کیسز آپریشن سرکلز سے واپس
لاہور(آئی این پی )لیسکو نے بجلی چوری کے ڈی ٹیکشن بلز سمیت دیگر واجبات وصولی کیلئے تمام صارفین کے کیسزپر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کے تمام تر اختیارات آپریشن سرکلز سے واپس لیکر لیگل ڈائریکٹوریٹ کر سپرد کر دیئے ۔اَب صارفین کی جانب سے مختلف عدالتوں میں ہونیوالے کیسز پر عملدرآمد کی منظوری لیگل ڈائریکٹوریٹ دے گا۔مختلف دفاتر میں آنیوالے عدالتی فیصلوں کو متعلقہ افسروں نے لیگل ڈائریکٹوریٹ کو بھجوا دیا،لیگل ٹیم کی جانب سے ملنے والی سفارشات اور فیصلے پر آپریشن سرکلز کے افسرعملدرآمد کرینگے ۔لیسکو صارفین نے اربوں روپے کے واجبات پر عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے ،عدالتوں میں کیسز کو نمٹانے کیلئے لیگل ٹیم کو متحرک کردیا گیا ہے ،عدالتی کیسز کے فیصلوں کی روشنی میں صارفین سے واجبات وصول کئے جائینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments