سمز اور جنرل ہسپتال مستقل پرنسپل سے محروم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) لاہور کے دو بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور لاہور جنرل ہسپتال میں انتظامی بحران شدت اختیار کر گیا، دونوں ادارے تاحال مستقل پرنسپل سے محروم ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے دو بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرنسپل کا عہدہ عرصہ دراز سے خالی ہے ، مستقل پرنسپل نہ ہونے سے تعلیمی اور انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔اہم تعیناتیوں، ترقیوں اور انتظامی فیصلوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments