پنجاب اسمبلی :محکمہ خزانہ میں نئی اسامیاں تخلیق کرنے پر تحریک التوا جمع
لاہور ( سیاسی نمائندہ) پنجاب اسمبلی میں محکمہ خزانہ میں انسپکٹرز اور ڈپٹی انسپکٹرز ٹریژریز اینڈ اکاؤنٹس کی نئی اسامیاں تخلیق کرنے کے معاملے پر سوالات اٹھ گئے ۔
ن لیگی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے اس حوالے سے تحریک التوائے کار جمع کرادی ۔ تحریک کے متن میں نئی اسامیوں کے باعث 700 ملین روپے کے رننگ اخراجات، نئے دفاتر، گاڑیوں اور افسران کو الاؤنسز کی ادائیگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments