صدر کے بعد گورنر کی پنجاب یونیورسٹی معاملات پر انکوائری کی ہدایت

صدر کے بعد گورنر کی پنجاب یونیورسٹی  معاملات پر انکوائری کی ہدایت

لاہور(خبر نگار )صدر پاکستان کے بعد گورنر پنجاب نے بھی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گئے انتظامی، مالی اور دیگر معاملات پر آزادانہ اور شفاف انکوائری کی ہدایت کر دی۔

گورنر پنجاب کے دفتر کی جانب سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات کا جائزہ لینے کے لیے آزادانہ انکوائری عمل میں لائی جائے ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے انتظامی معاملات، مالی نظم و نسق، اختیارات کے استعمال اور دیگر امور پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...