حکومت کاکلینک آن ویلز صوبے کے 37اضلاع میں فعال

حکومت کاکلینک آن ویلز صوبے کے 37اضلاع میں فعال

فلیٹ میں 646 نان الٹراساؤنڈ اور 154 الٹراساؤنڈ گاڑیاں شامل

لاہور (بلال چودھری ) پنجاب حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ کلینک آن ویلز صوبے کے 37 اضلاع میں فعال ہو گیا۔ دستاویز کے مطابق کلینک آن ویلز منصوبہ مئی 2024 میں شروع کیا گیا تھا، پنجاب بھر میں اس وقت 911 موبائل یونٹس آپریشنل ہیں۔ منصوبے کا رواں مالی سال کا بجٹ تقریباً ڈیڑھ ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ۔دستاویز کے مطابق کلینک آن ویلز کے فلیٹ میں 646 نان الٹراساؤنڈ اور 154 الٹراساؤنڈ گاڑیاں شامل ہیں، فیز ون میں 244 جبکہ فیز ٹو میں 556 گاڑیاں شامل کی گئیں، جبکہ فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس کے تحت مزید 111 گاڑیاں بھی فلیٹ کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق کلینک آن ویلز کی گاڑیوں کی ڈرائیونگ اور آپریشنل اخراجات آؤٹ سورسنگ کے ذریعے پورے کیے جا رہے ہیں، تقریباً 800 گاڑیاں آؤٹ سورس کی گئی ہیں، آؤٹ سورس گاڑیوں کے پیٹرول اور ڈرائیور کی تنخواہ، مرمت، مینٹی ننس، انشورنس اور دیگر اخراجات متعلقہ کمپنی کے ذمہ ہیں۔دستاویز کے مطابق 800 سی سی سوزوکی بولان بغیر اے سی کا یونٹ ریٹ 37 روپے 57 پیسے فی کلومیٹر جبکہ 1200 سی سی اے سی والے چانگان کارواں کا ریٹ 46 روپے 40 پیسے فی کلومیٹر مقرر ہے ، فی کلومیٹر ریٹ میں ڈرائیور، سپروائزر، مرمت، مینٹی ننس، پیٹرول، انشورنس اور مینجمنٹ اخراجات شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...