نہتے نمازیوں پر حملہ کھلی دہشت گردی :مولانا امجد

نہتے نمازیوں پر حملہ کھلی  دہشت گردی :مولانا امجد

لاہور ( سیاسی نمائندہ)جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا محمد امجد خان نے کوہاٹ میں میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نہتے نمازیوں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

مو لانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ان ساز شوں کا مقابلہ اتحاد سے کیا جا سکتا ہے ۔دریں اثنا جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ٹارگٹ کرنا ایک عالمی سازش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...