زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے احکامات
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے اور پینڈنگ روڈ مال مقدمات کو فی الفور کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور متحرک گینگز و موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مفرور اشتہاری اور عادی ملزمان سے متعلق مقررہ اہداف ہر صورت یقینی بنائے جائیں، جبکہ سٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول کے لیے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خود نگرانی کی جائے ۔ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments