جنرل ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر پکڑاگیا
لاہور (سٹاف رپورٹر)جنرل ہسپتال میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے والے نوسرباز حسن اعجاز کو ہسپتال انتظامیہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ملزم شالیمار ٹاؤن، کاہنہ کا رہائشی نکلا۔ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق ڈیوٹی ڈی ایم ایس (ایمرجنسی)نے جعلی ڈاکٹر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے ۔ مریضوں کے علاج کے نام پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments