حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزم گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں فرحت اﷲ، ذبیح اﷲ، محمد قاسم اور عدنان خان شامل ہیں، جو لنڈی کوتل، خیبر ایجنسی کے رہائشی ہیں۔ملزمان مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے ۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 7 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments