ویٹرنری یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کاانعقاد
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس لاہور کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز نے گزشتہ روز سٹی کیمپس لاہور میں \\\"موبیلٹی ٹرینڈز اینڈ برٹش کونسل کی جانب سے پیش کردہ سکالرشپ کے مواقع کے موضوع پر آ گا ہی سیمینار کا اہتمام کیا۔
وائس چانسلر مسعود ربا نی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اُنیب، ڈاکٹر مریم جنیدسمیت طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سینئر منیجر ہائر ایجوکیشن موبلٹی برٹش کونسل مسٹر عثمان خالد سیمینار کے ریسورس پرسن تھے ۔سیمینار میں شرکا کو فنڈنگ کے دستیاب مواقع، اہلیت کے تقاضوں اور درخواست کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments