نرسری سے پانچویں جماعت تک نیا سلیبس لانیکی تیاریاں

نرسری سے پانچویں جماعت تک نیا سلیبس لانیکی تیاریاں

نئے نصاب کی کابینہ کمیٹی سے بھی ابھی تک منظوری نہیں لی جا سکی:ذرائع

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں بڑی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے ، تاہم نئے نصاب کو تاحال پبلک نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرز پر نرسری سے پانچویں جماعت تک نیا سلیبس تیار کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں نئے نصاب کو نافذ کرنے سے کئی ماہ قبل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جاتا تھا اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین سے رائے بھی لی جاتی تھی، تاہم اس بار صورتحال مختلف ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نصاب کی کابینہ کمیٹی سے بھی ابھی منظوری نہیں لی جا سکی ۔ ماضی میں نیا نصاب نافذ کرنے سے چند ماہ قبل اسے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جاتا تھا، جبکہ نصاب کو حتمی شکل دینے سے پہلے ماہرین تعلیم اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ ماہرین کی رائے بھی لی جاتی تھی۔دوسری جانب نئے تعلیمی سال کی تیاریاں کرنیوالے پرائیویٹ سکولوں اور پبلشرز کو تشویش کا سامنا ہے ۔پبلشرز کے مطابق انہیں پانچویں جماعت تک کا نیا نصاب تاحال فراہم نہیں کیا گیا ۔ پبلشرز کا کہنا ہے کہ اگر نصاب جلد فراہم نہ کیا گیا تو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر درسی کتب کے بحران کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...