کینال بینک روڈ سے رنگ روڈ تک اپ گریڈیشن کافیصلہ

کینال بینک روڈ سے رنگ روڈ تک اپ گریڈیشن کافیصلہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کادورہ ، کاموں کاجائزہ

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عبد الستار ایدھی انڈر پاس اور فیروز پور روڈ پر جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عبد الستار ایدھی انڈرپاس پر جاری بیوٹیفکیشن اور مرمت و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ گجومتہ سٹاپ پر جاری ری ویمپنگ کے پائلٹ منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے فیروزپور روڈ پر 15 کلومیٹر سڑک کے دونوں اطراف اربن ریجنریشن کے تحت کام کر رہا ہے ۔کینال بینک روڈ سے رنگ روڈ تک مرحلہ وار اپ گریڈیشن کے کام کیے جائیں گے ۔فیروز پور روڈ پر سڑک کے اطراف فٹ پاتھ کی تعمیر، پارکنگ ایریا اور املاک کا فساڈ اور سائنیج بہتر کی جائے گی۔فیروز پور روڈ پر فلائی اوورز اور برجز کے نیچے پارکنگ اور سیٹنگ ایریا بنایا جائے گا۔ فیروز پور روڈ سے تجاوزات اور لٹکتی تاروں کا خاتمہ اور غیر قانونی سائنیج بھی ہٹائی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے فیروزپور روڈ پر ہسپتالوں کے باہر پارکنگ اور ٹریفک ری ماڈلنگ کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...