واٹر ٹینکس ، متاثرہ پارکس کی بحالی کامنصوبہ سست روی کاشکار

واٹر ٹینکس ، متاثرہ پارکس کی بحالی کامنصوبہ سست روی کاشکار

واٹر ٹینکس کی تعمیر کے باعث متاثر ہونے والے مقامات پر شجرکاری نہ ہوسکی واٹر ٹینکس کی تکمیل اور متاثرہ مقامات کی بحالی پر کام جاری ہے :واسا انتظامیہ

لاہور( شیخ زین العابدین )لاہور میں زیرِ زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر اور متاثرہ پارکس و گراؤنڈز کی بحالی کا منصوبہ سست روی کا شکار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں مون سون کے دوران بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے زیرِ زمین واٹر ٹینکس کو استعمال میں تو لایا گیا، تاہم منصوبے کے مستقل اور تکمیلی کام کی رفتار مون سون کے اختتام کے ساتھ ہی سست پڑ گئی۔لکشمی چوک واٹر ٹینک کو پانی ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا، لیکن ٹینک کی چھت اور اس کے اوپر گراؤنڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔ جس کے باعث علاقے کے مکینوں کو گراؤنڈ اور تفریحی سہولت کی بحالی کا انتظار ہے ۔واٹر ٹینکس کی تعمیر کے باعث متاثر ہونے والے ان مقامات پر شجرکاری، جھولوں اور دیگر تفریحی سہولیات کی بحالی بھی مکمل نہیں ہوسکی ۔واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکس کے اوپر گراؤنڈز اور پارکس کی بحالی سمیت پی سی ون میں شامل دیگر کام بھی مکمل کیے جائیں گے ۔ لاہور میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بنائے گئے یہ واٹر ٹینکس مون سون میں تو فعال ہوگئے ، مگر ان کے اوپر شہریوں کیلئے مختص پارکس اور گراؤنڈز کی مکمل بحالی کا مرحلہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...