پہلی سہ ماہی میں 87ارب کے محصولات جمع، نیا ریکارڈ قائم
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب ریونیو اتھارٹی کی محصولات وصولی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ، پی آر اے نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 31 فیصد گروتھ سے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
پہلی سہ ماہی میں 87 ارب کے محصولات جمع کیے گئے ۔چیئرمین پی آراے معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت سالانہ اہداف بارے اجلاس ہوا۔ سیکٹر وائز مقررہ اہداف، ٹیکس ریٹرنز کا جائزہ لیا گیا۔ معظم اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی کرنیوالے اداروں کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments