بی ایس سی نرسنگ نتائج کا اعلان، 4951 امیدوار کامیاب

بی ایس سی نرسنگ نتائج کا اعلان، 4951 امیدوار کامیاب

یو ایچ ایس بورڈ کا اجلاس ،ڈیٹین نرسنگ طلبہ کو مارچ میں ری سٹ امتحان کی اجازت

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس سی نرسنگ (4سالہ پروگرام)کے پہلے سمسٹر امتحان کے نتائج جاری کردیئے۔ 79 سرکاری و نجی نرسنگ اداروں سے 6282 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،4951 امیدوار کامیاب قرار پائے اور انہیں اگلے سمسٹر میں ترقی دیدی گئی۔ 1115 امیدواروں کو مشروط طور پر اگلے سمسٹر میں بھیجا گیا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 170میں سے 161،کالج آف نرسنگ، سروسز انسٹیٹیوٹ کے 181میں سے 167، سعیدہ وحید ایف ایم ایچ نرسنگ کالج کے 194میں سے 142 ،العلیم انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے 135 میں سے 126 اورعلیگڑھ کالج آف نرسنگ کے 48 میں سے 46 امیدوار کامیاب ہوئے ۔دریں اثنا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نرسنگ طلبہ کو بڑا تعلیمی ریلیف دیتے ہوئے پہلے سمسٹر میں ڈیٹین ہونیوالے طلبہ کو مارچ 2027 ری سٹ امتحان دینے کی اجازت دے دی۔فیصلہ یو ایچ ایس کے بورڈ آف سٹڈیز نرسنگ کے 44ویں اجلاس میں کیا گیا، صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر سہیل صابر نے کی ۔ بی ایس نرسنگ خزاں 2024کے پہلے سمسٹر میں ڈیٹین ہونیوالے طلبہ معاملے پر غور کیا گیا۔ 2026 کے سالانہ امتحانات کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی گئی۔ امتحانات فروری سے جولائی 2027تک مرحلہ وار لئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...