چودھری رحمت علی ہسپتال میں انفرٹیلیٹی سنٹر ، گائنی کمپلیکس کا افتتاح

چودھری رحمت علی ہسپتال میں  انفرٹیلیٹی سنٹر ، گائنی کمپلیکس کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر)چودھری رحمت علی ہسپتال ٹائون شپ میں نئے انفرٹیلیٹی سنٹر اور گائنی کمپلیکس کا افتتاح۔۔۔

 مہمانانِ خصوصی کیمبرج یونیورسٹی یو کے سے سب فرٹیلیٹی میں پی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر ایس ایف زیڈ فیروز اور برٹش فرٹیلیٹی سوسائٹی یو کے سے فرٹیلیٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر صائمہ رؤف تھیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اعوان نے نئی سہولیات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ انفرٹیلیٹی سنٹر کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ بابر نے کہا ہماری انفرٹیلیٹی ٹیم لاہور کے ٹاپ ماہرین پر مشتمل ہے جو بانجھ پن بارے مشاورت اور بنیادی علاج سے ٹیسٹ ٹیوب بے بی و آئی وی ایف کی تمام سہولیات مہیا کریگی۔چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے صدرڈاکٹر عثمان واسطی اورجنرل سیکرٹری خالد محمود نے کہاعوام کو معیاری اور مستحق مریضوں کو مفت یا انتہائی رعایتی ہیلتھ کیئر خدمات کی فراہمی کوجاری رکھا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...