15 اکتوبر سے فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر گاڑیوں کیخلاف کارروائی

 15 اکتوبر سے فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر گاڑیوں کیخلاف کارروائی

لاہور( این این آئی)پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 15 اکتوبر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنیوالی پرائیویٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا۔

ناکافی فٹنس سٹیشنز کے پیش نظر اتھارٹی نے پی وکس مراکز کیلئے نئی ہدایات بھی جاری ،20پی وکس مراکزکو 24گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن فعال رکھا جائیگا، اتوار کوبھی سروس یقینی بنائی جائیگی۔ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنا لائسنس شرائط کی خلاف ورزی تصور ہوگا، جس پر لائسنس منسوخی سمیت انتظامی کارروائی کی جا سکتی ہے۔اتھارٹی نے مراکز کو گاڑیوں کی فٹنس جانچ کیلئے سٹیکرز کا وافر اسٹاک رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ 23 لاکھ پرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیشن کیلئے 20 پی وکس مرکز قائم ہیں ، لاہور میں 14، فیصل آباد میں 2 جبکہ سرگودھا، ملتان، صادق آباد اور رحیم یار خان میں ایک، ایک مرکز کام کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...