میو ہسپتال:کوابلیشن سنٹر میں کینسر کے مریضوں کا علاج معطل
ڈاکٹر شہزاد بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کروڑوں کی مشین بند، منصوبہ ٹھپ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )میو ہسپتال میں قائم جدید کوابلیشن سنٹر میں کینسر کے مریضوں کے علاج کا سلسلہ معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شہزاد بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس جدید مشین کو چلانے والا کوئی تربیت یافتہ ڈاکٹر موجود نہیں، جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی مشین بند پڑی ہے ۔ چین سے خصوصی طور پر منگوائی گئی اس جدید مشین کے ذریعے جگر، پھیپھڑوں اور چھاتی کے ابتدائی سٹیج کے کینسر کا بغیر کسی بڑی سرجری کے کامیاب علاج ممکن ہے ، جو دنیا بھر میں علاج کا مؤثر اور کم تکلیف دہ طریقہ سمجھا جاتا ہے ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صرف پروفیسر شہزاد بھٹی کو ہی بیرون ملک اس مشین کی خصوصی ٹریننگ دلوائی گئی تھی اور ان کے بعد کسی دوسرے ڈاکٹر کو متبادل کے طور پر تیار نہیں کیا گیا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی یہ منصوبہ بھی ریٹائر ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments