سپریم کورٹ بار الیکشن رواں ماہ ہونگے، انتخابی مہم میں تیزی

سپریم کورٹ بار الیکشن رواں ماہ ہونگے، انتخابی مہم میں تیزی

صدارتی امیدوار امجد شاہ پروفیشنل وکیل ، بھاری مارجن سے کامیاب ہونگے: احسن بھون

لاہور (کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات رواں ماہ کے آخری ہفتے ہونگے ۔ امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ۔احسن بھون گروپ کے صدارتی امیدوار امجد شاہ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں سینئر وکیل چودھربابر وحید نے تقریب کا انعقاد کیا ۔ سربراہ انڈیپینڈنٹ گروپ احسن بھون، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، ممبر پاکستان بار کونسل طاہر نصر اللہ وڑائچ،ثاقب اکرم گوندل ،حفیظ الرحمان ،چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار سمیرا حسین، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری نصیر کمبوہ سمیت وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ احسن بھون نے خطاب میں کہا انڈیپنڈنٹ گروپ نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کیساتھ ساتھ وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کیے صدارتی امیدوار امجد شاہ انتہائی پروفیشنل وکیل ہیں بھاری مارجن سے کامیاب ہونگے۔ دیگر مقررین نے کہا انڈیپنڈنٹ گروپ کے کامیاب اُمیدواروں نے ہی پلاٹوں سمیت وکلا سے کیے تمام وعدے پورے کیے ۔امجد شاہ کی دیگر بڑے گروپوں نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...