ہائیر کا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیساتھ ایم اویو
مفاہمتی یادداشت کے تحت نیڈبیسڈ طلبہ کو وظائف کے ذریعے بااختیار بنانے کا عزم
لاہور(سٹاف رپورٹر)ہائیر پاکستان تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے اور ایسے اقدامات میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے جو ملک بھر میں مستحق طلبہ کی معاونت کرتے ہیں۔ اسی عزم کے تسلسل میں ہائیر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کیساتھ ایک ایم اویو پر دستخط کیے ہیں جو تعلیمی مواقع کو فروغ دینے کی طویل مدتی کوششوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے ۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہائیر نے نیڈبیسڈ(ضرورت پر مبنی)سکالرشپ پروگرام کو 2028 تک بڑھا دیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ باصلاحیت مگر مالی مشکلات کا شکار طلبہ اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکیں اور اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ہوئی، دونوں اداروں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے تعلیمی مواقع کو فروغ دینے اور مستحق طلبہ کو معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے ہائیر پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ ہائیر پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہمایوں بشیر اور ڈائریکٹر کمپنی آپریشنز ظفر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ اس موقع پر اس اشتراک کی اہمیت اور نوجوان صلاحیتوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان کے تعلیمی منظرنامے کو مستحکم کرنے کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگر کیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments