3سکیموں کے رہائشیوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

3سکیموں کے رہائشیوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

ایونیو ون، جوہر ٹاؤن اور ایل ڈی اے انکلیو میں مینٹیننس فیس لی جائیگی

لاہور(شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے کی 3 ہاؤسنگ سکیموں کے رہائشیوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ ، گھروں اور کمرشل جائیدادوں سے مینٹیننس فیس لی جائیگی۔دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے ایونیو ون، جوہر ٹاؤن اور ایل ڈی اے انکلیو میں اب گھر کی تعمیر ودیگر اخراجات کیساتھ مینٹیننس فیس بھی دینا ہوگی۔ گورننگ باڈی فیصلے کے مطابق ابتدائی طور پر 3سکیموں میں یہ نظام بطور پائلٹ پراجیکٹ نافذ کیا جائیگا۔ ایک کنال گھر پر 3 ہزار، 7اور 10 مرلہ پر دو ہزار جبکہ 3 اور 5 مرلہ گھر پر ایک ہزار فیس مقرر کی گئی ہے ،وصولی واسا کے بلوں پرہوگی۔ایک کنال اور اس سے بڑے کمرشل پلاٹ پر 6 ہزار، 5سے 10 مرلہ کمرشل جائیداد پر 3 ہزار جبکہ 3 سے 5 مرلہ کمرشل پلاٹ پر دو ہزار فیس لی جائیگی۔ فیس جمع کرنے کیلئے واسا کیساتھ معاہدہ کیاجائیگا۔ واسا وصول شدہ رقم کا ایک فیصد کلیکشن چارجز لے گا۔فیس کے عوض خالی پلاٹوں کی صفائی، سڑکوں، پارکوں،گرین ایریاز ،سٹریٹ لائٹس کی دیکھ بھال اور آوارہ کتوں کو تلف کیاجائیگا ۔ عملہ بھرتی، مشینری خریداری کیلئے 30 نومبر تک کا ہدف مقرر جبکہ منصوبہ یکم جنوری2027سے شروع کرنیکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...