یوم ِ اقبال قومی شعور، فکری تربیت کا دن ہونا چاہیے :شیخ طاہر انجم

 یوم ِ اقبال قومی شعور، فکری تربیت  کا دن ہونا چاہیے :شیخ طاہر انجم

لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس کی ویژن آف اقبال سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شیخ طاہر انجم نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا یومِ ولادت صرف تعطیل کے طور پر منانے کی بجائے قومی شعور، فکری تربیت اور تجدیدِ عہد کا دن ہونا چاہیے ۔

 پوری قوم علامہ اقبال ؒ کے افکار، شاعری، فلسفے اور پیغام کو سمجھے ، اسے زندگی کا حصہ بنائے ۔وہ سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان خواجہ خالد آفتاب، ایثار خالق شہزاد بھٹی، فہیم اعظم حنظلہ اور چودھری اعجاز فقہی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں اقبال شناسی کے خصوصی پروگرام کرائے جائیں۔ اقبال کا پیغام ہمیں مایوسی کی بجائے امید، جدوجہد اوراجتماعی قومی ترقی کا راستہ دکھاتا ہے ۔ شیخ طاہر انجم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کی ویژن آف اقبال سٹینڈنگ کمیٹی فکرِ اقبال کو عام کرنے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...