ایس پی سلیم چغتائی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سلیم چغتائی 30 سالہ طویل خدمات انجام دینے کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوگئے ۔
انکی ریٹائرمنٹ پر سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم سمیت ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سلیم چغتائی کو اعزازی شیلڈ، تحائف اور گلدستہ پیش کیا اور مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انکی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ سلیم چغتائی نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments