ایل سی ڈبلیو یو:7فیکلٹیز دو سے اڑھائی سال سے ڈینز سے محروم

ایل سی ڈبلیو یو:7فیکلٹیز دو سے اڑھائی سال سے ڈینز سے محروم

اہم عہدے خالی ہونے پر تعلیمی و انتظامی امور کی نگرانی اور فیصلہ سازی پرسوالات

لاہور(خبر نگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی7فیکلٹیز دو سے اڑھائی سال سے ڈینز کے بغیر کام کر رہی ہیں۔ اہم عہدوں پر تعیناتی نہ ہونے سے یونیورسٹی کے تعلیمی وانتظامی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اینڈ سائنسز اور فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈین تعینات نہیں کیا جا سکا۔ فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ الائیڈ سائنسز اور فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ میں بھی ڈین کے عہدے خالی ہیں۔فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز اور فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز بھی ڈینز کے بغیر کام کر رہی ہیں۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن میں بھی اڑھائی سال سے ڈین تعینات نہ ہو سکا۔ یونیورسٹی کی ساتوں فیکلٹیز میں اہم انتظامی عہدے طویل عرصے سے خالی ہونے پرتعلیمی و انتظامی امور کی نگرانی اور فیصلہ سازی کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔یونیورسٹی کی اہم فیکلٹیز میں ڈینز کی تعیناتی کی منتظر ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...