جنرل ہسپتال میں سی ٹی سکین، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے سہولت مفت :ایم ایس

جنرل ہسپتال میں سی ٹی سکین، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے سہولت مفت :ایم ایس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ وجنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے طبی تشخیص کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے کہا ہے۔

 کہ ریڈیالوجی کے جدید آلات مرض کی درست تشخیص میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور معالج کا مریض کے علاج میں جدید ٹیکنالوجی پر ہی زیادہ انحصار ہوتا ہے ۔انہوں نے ریڈیالوجی کے عالمی دن پر کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج میں ڈاکٹرزاور پوسٹ گریجوایٹس کو جدید ریسرچ اور تربیت کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے بتایا کہ جنرل ہسپتال شعبہ ریڈیالوجی میں روزانہ تقریباً 300 سی ٹی سکین، 500 الٹراساؤنڈ اور 70 کے قریب ایم آر آئی کیے جاتے ہیں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 24 گھنٹے سی ٹی سکین، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی سہولت مفت دستیاب ہے جبکہ ایم آر آئی رات 12 بجے تک کی جاتی ہے تاکہ مریض بھاری اخراجات سے بچ سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...