لاہور میں گیس بندش،لو پریشر کیخلاف شہری سراپا احتجاج

لاہور میں گیس بندش،لو پریشر کیخلاف شہری سراپا احتجاج

دو سال سے شکایات کررہے ،ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نوٹس لیں:متاثرین

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )موسم سرما شروع ہوتے ہی گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں کھانا بنانے کے اوقات میں بھی شہری گیس سے محروم، شالیمار ٹائون پرانا بھگیوال کے رہائشی گیس بندش کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ، ہلکی سردی شروع ہوتے ہی گنجان آباد اور ٹیل کے علاقوں میں گیس نایاب ہوگئی ۔گیس بندش اور لو پریشر سے ستائے شہری ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور، شالیمار، باغبانپورہ، سلامت پورہ، قلعہ گجر سنگھ، سمن آباد، والٹن روڈ، چونگی امرسدھو ،بادامی باغ کے علاقوں میں لو پریشر کی شکایات ،شالیمار ٹائون، پرانا بھوگیوال کے متاثرہ مکینوں کاکہناہے کہ مختلف علاقوں میں سوئی ناردرن کی جانب سے مقررہ کھانے کے تین اوقات میں بھی شہریوں کو گیس دستیاب نہیں، پائپ لائنز سے گیس کی بجائے پانی آتا ہے ۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے حلقے میں بھی اہل علاقہ گیس سے محروم ہیں،بچے صبح بھوکے سکول جاتے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دو سال ہوگئے متعدد بار شکایات کرچکے ہیں کوئی سننے والا نہیں، ہم غریب لوگ بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی بہت مشکل سے کماتے ہیں، مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں کہاں سے لائیں۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی معاملے کا نوٹس لیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...