مہنگائی کی لہر:شہر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ برطرف
کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، گرانفروشی روکنے میں ناکامی پر44مجسٹریٹس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے مراسلہ تحصیل سطح پرپیرا فورس، اسسٹنٹ کمشنرز ،ایڈیشنل اے سیز کو پرائس کنٹرول کے اختیارات دینے کی تیاری
لاہور (عمران اکبر )لاہور میں جاری مہنگائی کی لہرپر شہر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو برطرف کر دیا گیا۔کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور گرانفروشی روکنے میں ناکامی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیخلاف انتظامی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔ مختلف محکموں سے تعینات افسروں سمیت مجموعی طور پر 44افسروں کو فارغ کردیاگیا۔ پرائس کنٹرول کے پرانے نظام کو ختم کرکے نئی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تھانوں کی بجائے تحصیل سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کیے جائینگے ۔پیرا فورس، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو پرائس کنٹرول کے اختیارات دینے کی تیاری ، نئے پرائس کنٹرول نظام کے تحت افسروں کی نئی فہرستیں تیار کی جائینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments