ملکی استحکام کیلئے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہوگا، رضا حیات ہراج

ملکی استحکام کیلئے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہوگا، رضا حیات ہراج

کبیروالا(نمائندہ دنیا)پاکستان کو مستحکم ریاست بنانا ہے تو پوری قوم متحدہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،خطے کے دیگر ممالک تیزی سے۔۔

 ترقی کی منازل طے کررہے ہیں ،ہم ابھی تک اپنی منزل کی درست سمت کا تعین نہیں کرپائے ،ملک کو دہشت گردی،معاشی عدم استحکام سمیت کئی سنگین مسائل اور چلینجز کاسامنا ہے ،موجودہ حکومت کے لئے ان سے نمٹنا اور نکلنا آسان نہیں ہے ،حکومت ،پاک فوج اور عوام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم آہنگ اور ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے ،پاکستان دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے میں ضرورکامیاب ہوگااور عوام سکھ کا سانس لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت اور ممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے سابق صدر حاجی سعید احمد خان بھٹہ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر میں شفیق احمد خان بھٹہ،نمبردار غلام احمد خان بھٹہ ،چودھری عبدالرشید ارائیں ،غلام محمد خان بھٹہ نمبردار ،اطہر یوسف خان بھٹہ،مہر محمد افضل جوتہ ،ڈاکٹر میثم رضا خان بھٹہ،مبشرحسن خان بھٹہ ،مدثر عدنان خان بھٹہ ،محمد سردار خان سیال،اے ڈی کلیم خان بھٹہ ،چوہدری ضیا ء الحق انجم ،میاں محمود احمد صدیقی، محمدضیغم خان بھٹہ،محمد احمر ضیاء خان بھٹہ،ریاض شاہد خان پنیاں ،عبداﷲ خان ،احتشام عرف باشی خان بھٹہ ،نادر عباس خان بھٹہ ،چوہدری شعبان احمد گورایہ ،شیخ سہیل انور،میاں سلیم رضا چاون ،ملک عمر طارق،مظہر حسین خان بھٹہ،مہر محمد اقبال اوجلہ ،مہروز خان بھٹہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں