پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی کی جائے ،معین خالد

پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی کی جائے ،معین خالد

ملتان(خبرنگارخصوصی)حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ حافظ معین خالد نے کہا ہے کہ آجکل شہر میں پیشہ ور گداگروں کے غول کے۔۔

 غول دندناتے پھرتے ہیں جو بعض جگہ تو لوگوں اور خواتین سے چھینا جھپٹی بھی کرتے ہیں یہ پیشہ ور گداگر لوٹ مار، ڈکیتیوں اور منشیات کے دھندوں میں بھی ملوث ہیں۔ پیشہ ور گداگروں کو فوری گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے تاکہ امن و امان قائم ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرسٹ کے زیراہتمام رمضان افطاری سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رمضان افطاری میں گزشتہ روز بھی غریب اور مستحق روزہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حافظ معین خالد کا مزید کہنا تھا کہ پیشہ ور گداگروں کے یہ گروہ جگہ جگہ خصوصاً شاپنگ پلازہ، ٹریفک سگنلز، بڑی مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر زبردستی زکوٰۃ خیرات لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاجر اور تاجر تنظیمیں ان پیشہ ور گداگروں کی بجائے مستحق خصوصاً سفید پوش لوگوں دینی مدارس کو ترجیح دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں