واسا کومین ہولز کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرنے کا حکم

واسا کومین ہولز کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرنے کا حکم

ملتان( وقائع نگار خصوصی،خبر نگار خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر اولیائمیں صفائی و سیوریج کی انسپکشن جاری ہے ۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کا علی الصبح اندرون شہر کی صفائی انسپکشن کیلئے دورہ کیا۔انہوں نے اندرون شہر گلیوں میں پیدل چل کر صفائی چیک کی، شہریوں سے بات چیت کی۔کمشنر مریم خان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسروں کو موقع پر طلب کیا اور واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل،نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے صفائی کی حالت میں بہتری لائے ۔شہریوں کو حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہئیں۔ ہفتہ میں دو روز شہر کے مختلف مقامات پر علی الصبح دورے کروں گی۔ فیلڈ میں جاکر ازخود حالات دیکھنے پر یقین رکھتی ہوں۔ شہراولیائکے شہریوں کو صفائی،سیوریج کی سروس ڈیلوری میں بہتری نظر آئے گی۔شہر میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش، اہم شاہراہیں صاف ہیں۔ سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب منیجرز اپریشنز فہیم لودھی انوار الحق بھی ہمراہ تھے ۔محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے وفد نے کمشنر ملتان مریم خان سے کی ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر مریم خان نے بینائی سے محروم بچوں کو پیار کیا اور انکی ذہانت کو سراہا۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کا ایک اور بڑا اقدام غریب اور مستحق افراد کے بچوں کو ان کے گھروں کے قریبی پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دلوانے کے لئے محکمہ تعلیم ملتان نے سروے شروع کر دیا اس سلسلہ میں سی ای او ایجوکیشن ملتان کی جانب سے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب حکام کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں