جرائم پیشہ عناصر کی سرکل میلسی میں کوئی جگہ نہیں:ندیم اقبال

جرائم پیشہ عناصر کی سرکل میلسی  میں کوئی جگہ نہیں:ندیم اقبال

میلسی (نامہ نگار ) منشیات فروشوں،قبضہ مافیا،بھتہ خوروں اور سود خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمع ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ڈی ایس پی سرکل میلسی رانا ندیم اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر کی سرکل میلسی میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں