کارکنوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہوں گے :ثاقب خورشید

 کارکنوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہوں گے :ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) کارکن ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں وزیر اعلیٰ ب مریم نواز شریف کارکنوں کی رائے کو اہمیت دے رہی ہیں۔

کارکنوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہوں گے ۔ ہماری طاقت ہمارے ووٹر اور کارکن ہیں۔ ن لیگ اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتی۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے ن لیگ کے رہنما ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے مہر محمد اسماعیل کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور سپوٹران سے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو عزت دی ہے ۔ حالیہ الیکشن میں بھی دوستوں کے تعاون کے بے مشکور ہیں۔ ہماری طاقت ہمارے کارکن اور سپوٹر ہیں۔ ہم عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور کارکنوں، سپوٹروں کی رائے سے ترقیاتی کام کرائیں گے ۔ ن لیگ واحد جماعت ہے جو مشکل وقت میں بھی اپنے ورکروں کو ساتھ رکھتی ہے ۔ اور ان کی رائے کا احترام کرتی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں