65سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

65سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

لودھراں (سٹی رپورٹر) 65 سالہ عورت ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی ریسکیو عملہ کے مطابق لوگوں نے بتایا کہ لواحقین لاش کو۔۔

 اپنی مدد آپکے تحت اپنے گھر لے گئے ہیں ریسکیو عملہ نے لواحقین کے گھر جا کر متاثرہ خاتون کو چیک کیا جو پہلے ہی فوت ہوچکی تھی اور اسکے گھر والوں نے بتایا کہ انکو حادثے کے بارے میں کچھ نہیں پتہ کہ کیسے ہوا ہے صرف موقع پر موجود لوگوں نے یہ بتایا کہ عورت لائن کراس کر رہی تھی جسکو کراچی سے پنڈی جاتی ہوئی ملت ایکسپریس کی زدمیں آ گئی ،جاں بحق ہونے والی خاتون صداں بی بی زوجہ غلام فرید عمر 65 سال 100 چک ڈگری کالج لودھراں کی رہائشی تھی ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں