ملک نشاط کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، بورڈ ملازمین کی تعزیت

ملک نشاط کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، بورڈ ملازمین کی تعزیت

گڑھاموڑ،ملتان(نامہ نگار،خصوصی رپورٹر) صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار احمد کے ۔۔

بہنوئی ملک نشاط کے ایصال ثواب قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، قرآن خوانی میں سابق ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، ملک نثار احمد ، ڈاکٹر گل عثمان ، سابق چیئرمین ظفر اقبال جٹ،ملک محمد افضل ، کاشف حفیظ علاوہ سیاسی اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بورڈ ملازمین اور افسروں کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔اس سلسلے میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں مرحوم ملک نشاط کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ 

 

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں