تحریک انصاف ہر خاص و عام آدمی کی جماعت،ملک تیمور الطاف مہے

تحریک انصاف ہر خاص و عام آدمی  کی جماعت،ملک تیمور الطاف مہے

ملتان(لیڈی رپورٹر)ٹکٹ ہولڈ این اے 148بیرسٹر ملک تیمورالطاف مہے نے استقبالیہ کے موقع پر لطفہ آباد کے مکینوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہر۔۔

خاص و عام آدمی کی جماعت ہے ،یہ ہر پاکستانی کی جماعت ہے جوجاگیردارانہ اور وڈیرہ شاہی نظام کاخاتمہ چاہتی ہے ،نسل در نسل چلنے والی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہ،ے اس کا منہ بولتا ثبوت میں خود ہوں، میں آپ لوگوں میں سے ہوں، عوام کے مسائل کو حل کرنا اور عوام کی فلاح وبہبود اور حلقے کی تعمیرو ترقی کرنا،پاکستان کے معاشی حالات، مہنگائی،بیروزگاری پر قابو پانا ہے ،تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے ،تحریک انصاف نے ہرپاکستانی کو یہ شعور دیا کہ وہ اپنے حق اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرے ۔ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے عوام سے جو مہنگائی کم کرنے کے وعدے کیے وہ سب جھوٹ تھے ،اقتدار کے پجاریوں نے حکومت میں آتے ہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں، عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہے مگر حکومت کو عوام پر ابھی بھی رحم نہیں آیا۔گیس اور بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز،فیول پرائز،اضافی ٹیکس،مزید ٹیکس نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔ایسے لوگوں کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں جو اپ سے ووٹ لے کر اپ ہی کی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں