روٹی،نان کی نئی قیمت پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون شروع

روٹی،نان کی نئی قیمت پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون  شروع

ملتان(وقائع نگار خصوصی) نان ،روٹی کی نئی قیمت پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔۔

، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں کریک ڈاون کیا اور مہنگی روٹی فروخت کرنے والے تنورمالکان اور ہوٹل مالکان کے خلاف ایکشن لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کریک ڈاؤن کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 100 گرام کی روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔روٹی کے وزن اور قیمت کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبزی منڈی میں دورے کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے پرائس کنٹرول مہم پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی منڈی سے عام مارکیٹ تک سستی اشیاء خوردونوش کی ترسیل کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روٹی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں