ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی کھلی کچہری مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات

ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی کھلی کچہری  مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان راشد نعمت نے خانیوال دفتر میں کھلی کچہری لگاکر 10 سائلین کی شکایات سن کر ان کے مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

اور کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے ، لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی ، اینٹی کرپشن میں موصول ہونے والی درخواستوں کو ریکارڈ مدت میں نمٹایا جارہا ہے ،درخواستوں پر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے فیڈ بیک بھی لیا جاتاہے ۔موجود سائلین نے کھلی کچہری کے انعقاد پر اظہار اطمینان کیا۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں