خانیوال، 5پولیس اہلکاروں کا خاتون کے گھر داھاوا، تشدد

خانیوال، 5پولیس اہلکاروں کا خاتون کے گھر داھاوا، تشدد

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال سمیت 5 پولیس اہلکاروں کا غریب خاتون کے گھر رات 2 بجے بغیر ورنٹ کے۔۔

 گھر میں گھس غریب عورت کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، گھر کی تلاشی کے دوران بھاری رقم سمیت دیگر ضروری اشیاء اپنے گاڑی میں ڈال کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ، سب انسپکٹرزبیر، کانسٹیبل ساجد حسین،کانسٹیبل ڈوگر، سمیت دیگر 5 کس نامعلوم غریب خاتون کے ساتھ غلیظ قسم کی گالیاں اور نا بالغ بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، اور دھمکیاں دیتے رہے گھر والوں کے شور شرابے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جن کو دیکھ کر پولیس اہلکاروں بھاری رقم لیکر فرار ہو گئے ۔غریب عورت کا متعلقہ تھانہ صدر کبیروالہ درخواست گزاری جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت کانسٹبل اور 5 نامعلوم اشخاص کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ صدر کبیروالہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخانیوال کی سرپرستی میں ایف آئی آر دینے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ قانون امیر غریب سب کے لیے برابر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں