ایڈیشنل سیشن جج کا ضلعی جیل کا دورہ ، اسیروں کے مسائل سنے

ایڈیشنل سیشن جج کا ضلعی جیل کا  دورہ ، اسیروں کے مسائل سنے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے سینئر سول جج محمد آصف نیاز کے ہمراہ ضلعی جیل کا دورہ کیا۔۔

 انہوں نے اندورن جیل مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کئے سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا اس موقع پر قائم مقام سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال، ڈپٹی سپر یٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ سید محمد انجم شاہ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ندیم، سٹینو گرافر محمد محسن نواز اور دیگر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں