ضلعی محکموں کو سمارٹ ٹریفک پلان تشکیل دینے کاحکم

ضلعی محکموں کو سمارٹ ٹریفک پلان تشکیل دینے کاحکم

ملتان(وقائع نگار خصوصی ،خبر نگار خصوصی ،لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہر میں ۔۔

ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لیے ضلعی محکموں کو سمارٹ ٹریفک پلان ترتیب دینے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بوسن روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بوسن روڈ پر دورہ کرتے ہوئے تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ڈی اے حکام اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بوسن روڈ کی ٹریفک مینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ بوسن روڈ پر غیر ضروری کٹس اور لنک روڈز کو موثر منصوبہ بندی کر کے ٹریفک کے لوڈ اورز میں بند کیا جائے جبکہ ون وے اور ڈیوائیڈرز رولز کی بھی عملداری یقینی بنائی جائے ۔رضوان قدیر نے مزید ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے اوقات میں بوسن روڈ پر ٹریفک کا لوڈ کم کرنے کے لیے بھی پلان تشکیل دیا جائے ۔کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گزشتہ روز علی الصبح شہر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے صفائی میکنزم پر بریفنگ دی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے رہائشی علاقوں کی مکمل صفائی کیلئے سمارٹ پلان تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کیا اور کہا کہ تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو صفائی مہم میں شامل کیا جائے جبکہ گنجان آباد علاقوں اور بازاروں میں چھوٹے کنٹینرز اور ڈسٹ بن نصب کئے جائیں۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ویک کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی صدارت میں ڈینگی آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی، فوکل پرسن ڈاکٹر عطائالرحمن اور سول سوسائٹی نے شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکائکی جانب سے شہریوں کو ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی آگاہی دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں