صنعتی صارفین کیلئے میپکو فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم

صنعتی صارفین کیلئے میپکو فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم

ملتان(خصوصی رپورٹر)جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی نے کہا ہے کہ وزارت توانائی (پاورڈویژن ) اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) میں صنعتی صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ‘‘بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر ز’’ قائم کردئیے گئے ہیں ۔

 جنوبی پنجاب کے انڈسٹریل کنزیومرز کو نئے کنکشنوں کی بروقت اور فوری فراہمی، شکایات کے اندراج وازالے ، بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع و درستگی اور دیگر سروسز کی فراہمی کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر کے شعبہ پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میں ریجنل بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر بنایاگیاہے جبکہ ملتان میں یو ایس ایڈ کسٹمرسروسز سنٹرمیں بھی سہولت سنٹر بنایاگیاہے ۔میپکو ریجن میں قائم ہونے والے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز میں شکایات اور سہولیات کی مانیٹرنگ، چودھری خالد  اور  محمد شہزاد راعی کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں