واسا نادہندگان کیخلاف آپریشن، 40لاکھ روپے ریکور

واسا نادہندگان کیخلاف آپریشن، 40لاکھ روپے ریکور

ملتان(وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور۔۔۔

 ریکوری افسروں کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے ۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ و چیئرمین ریکوری کمیٹی جواد کلیم اللہ تمام ریکوری افسروں کو دیئے جانے والے ٹاسک اور کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہے ہیں تمام ریکوری اور انجینئرنگ افسروں کو سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ گزشتہ روز تمام سرکل انچارجز نے 40 لاکھ 24 ہزار روپے کی وصولی کرنے ، 153 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے ، 42 صارفین کو گھریلو،12 صارفین کو کمرشل اور 26 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیے ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری محمد ارشد، عبدالمجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹر اجلاس میں شریک تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں