گزرنے پر جھگڑا ، دو افراد نے شہری کے بال،بھنویں مونڈ دیں

 گزرنے پر جھگڑا ، دو افراد نے شہری کے بال،بھنویں مونڈ دیں

وہاڑی،میلسی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں گلی سے گزرنے پر جھگڑا ، دو افراد سعید اور عباس نے مقامی حمزہ نامی شہری کے بال اور بھنویں مونڈ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر۔۔۔

 وائرل کردی ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور واقعہ میں ملوث سعید اور عباس کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او عیسیٰ خان سکھیرا کا کہنا ہے کہ کسی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں