گاڑیوں میں صرف منظور شدہ سلنڈر نصب کرائیں، خالد محمود

 گاڑیوں میں صرف منظور شدہ سلنڈر نصب کرائیں، خالد محمود

لودھراں(سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لودھراں خالد محمود وٹو نے غیر معیاری سلنڈرز کے خلاف خصوصی مہم کے آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز جانی و مالی نقصان کا باعث ہے۔۔۔

 گاڑیوں میں صرف منظور شدہ سلنڈر نصب کرائیں،مقرر کردہ تعداد اور مقرر کردہ جگہ پر ہی لگوائیں ، گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات ،فرسٹ ایڈ بکس اور ٹول کٹ نمایاں جگہ پر رکھیں تاکہ حادثہ کی صورت میں بروقت مدد لی جا سکے ۔انہوں نے ڈرائیورز حضرات کو خبر دار کیا کہ غیر معیاری سلنڈرز کے استعمال کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایف آئی آرز کا اندراج کیا جائے گا۔بعد ازاں ٹریفک قوانین سے شعوروآگہی کے متعلق بروشرز تقسیم کئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں