اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ، حاضری چیک کی

 اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ، حاضری چیک کی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ،ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات سٹاف کی حاضری۔۔

،ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آوٹ ڈور میں آنے والے مریضوں سے سہولیات اور ادویات کے بارے معلومات لی۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں ایم ایس ڈاکٹر عامر بشیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی،اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں آؤٹ ڈور میں موجود مریضوں سے سہولیات اور ادویات کے بارے دریافت کیا اور ہسپتال کے چلڈرن وارڈ،سرجیکل اور میڈیکل وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی قیادت کی اور انہیں دوران داخلہ ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کے بارے میں معلومات لی انہوں نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے معاملات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں